• news

بھارتی کرکٹ بورڈ نے بکیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

چنائی (سپورٹس ڈیسک +این این آئی) انڈین پریمیئر لیگ میں سپاٹ فکسنگ کرنے کا اعتراف جرم کر لینے کے باوجود کھلاڑیوں کو تحقیقات مکمل ہونے تک بخش دیا گیا، رائلز چینلجرز ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں پر مقدمہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل میں سپاٹ فکسنگ کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف بورڈ کی جانب سے تاحیات پانبدی کی خبریں عام تھیں لیکن بی سی سی آئی کے ہنگامی اجلاس میں کچھ اہم فیصلے تو ہوئے لیکن فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف کوئی سخت ایکشن نہ لیکر بی سی سی آئی عہدےداروں نے انصاف کی امید لگائے شائقین کو مایوس کر دیا ۔آئی پی ایل کے پلیئرز انکیت چوان، سری سانتھ اور چنڈیلا کے سامان سے فکسنگ کے واضح ثبوت ملنے کے باوجود بھارتی بورڈ نے اپنی آنکھیں چرا لیں ہنگامی اجلاس کے ختم ہونے کے بعد بی سی سی آئی صدر سری نواسن نے میڈیا کو بتایا کہ بورڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بکیز کے سامنے بے بس ہے انہیں کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن بورڈ نے کھلاڑیوں کی نگرانی کیلئے نیا قانون بنا لیا ہے اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ تینوں کھلاڑیوں کو ڈسپلنری کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی بورڈ کوئی ایکشن لے گا۔ رائلز چینلجرز ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں پر مقدمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دہلی پولیس نے کہا ہے کہ آئی پی ایل کی دیگر 8 ٹیموں کے کھلاڑی بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہو سکتے ہیں ٹیموں کی نگرانی شروع کر دی ہے اور شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں جو کھلاڑی بھی سپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے ان کیخلاف کاررورائی ہوگی تاہم پولیس نے کسی بھی ٹیم کا نام لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ جب شواہد پر تحقیقات مکمل ہونگی تو انکشاف کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن