• news

سیاسی سرگرمیوں میں شریک پی سی بی عہدےداروں کی فہرست طلب

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چودھری ذکاءاشرف نے حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں مختلف سیاسی پارٹیوں کی کھلم کھلا سپورٹ کرنے والے پی سی بی کے عہدیداران کی فہرست طلب کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چودھری ذکاءاشرف نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرنے والے افراد اور کرکٹرز کو ہدایت کی تھی کہ وہ ملک میں 11 مئی کو ہونے والے انتخابات میں کسی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں تاہم پی سی بی میں مختلف عہدوں پر کام کرنے والے بعض عہدیداران نے الیکشن مہم میں مختلف سیاسی جماعتوں کی ان کے جلسوں میں بھی جا کر سپورٹ کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ان نمائندوں کے خلاف بھی ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے جو پی سی بی کے خلاف سازشوں کا بازار گرم کرنے کی مہم کا حصہ بننے ہوئے ہیں تاکہ بورڈ میں سیاسی مداخلت نہ ہو۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں 13 سال بعد بحال ہونے والے جمہوری سیٹ اپ کو مضبوط کرنے کے لیے چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کوشاں ہیں تاکہ آئی سی سی کی جانب سے دی گئی 30 جون 2013ءکی ڈیڈ لائن کا پاکستان کرکٹ بورڈ پر کوئی اثر نہ پڑے۔ 

ای پیپر-دی نیشن