• news

آخری ون ڈے بارش کی نذر‘ پاکستان نے سکاٹ لینڈ کیخلاف سیریز جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے سکاٹ لینڈ کے خلاف دو مچیوں کی سیریز ایک صرف سے جیت لی پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا پہلا ون ڈے پاکستان نے 96رنز کے ساتھ جیتا تھا۔ دوسرے میچ میں ایک گیند بھی نہ ہوسکی ۔قومی کرکٹ ٹیم سکاٹ لینڈکیخلاف سیریز جیتنے کے بعد اب دورہ آئرلینڈ کیلئے روانہ ہو جائیگی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 23مئی جبکہ دوسرا 26مئی کو کھیلا جائیگا۔دونوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق پونے تین بجے شروع ہونگے۔سیریز کے بعد قومی ٹیم چیمپئنزٹرافی میں شرکت کیلئے انگلینڈ چلی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن