لیوپولڈ کونیگ نے ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس کا ساتواں مرحلہ جیت لیا
کیلیفورنیا(این این آئی)چیک ری پبلک کے لیوپولڈ کونیگ نے ٹور آف کیلیفورنیا سائیکل ریس کا ساتواں مرحلہ جیت لیا۔کیلی فورنیا میں جاری ریس کے ساتویں مرحلے میں شرکا کو 147 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا، چیک سائیکلسٹ لیوپولڈکونیگ نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے54 منٹ اور 18 سیکنڈز میں طے کرکے فتح اپنے نام کر لی۔ ٹی جے وین گارڈیرین مجموعی برتری کےساتھ اب بھی پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔