سری سانتھ اور انکت چوہان کی شادی کا منصوبہ بھی خطرے میں پڑ گیا
ممبئی(آن لائن) سپاٹ فکسنگ میں ملوث سری سانتھ اور انکت چوہان کی شادی کا منصوبہ پھر خطرے میں پڑگیا۔2 جون کو انکت چوہان کی شادی ان کی دیرینہ دوست سے طے تھی جس کی تیاریاں کی جارہی تھیں جبکہ سری سانتھ کے ایک قریبی عزیز کا کہنا تھا کہ لڑکی دیکھ رکھی تھی اس سے ملاقات بھی ہوچکی ہے صرف تاریخ طے کرنا باقی تھی مگر اب سب کچھ گڑبڑ ہوگیا ہے۔