مسلم لیگ (ن) اقتدار سنبھالنے کے بعد نومبر تک بلدیاتی الیکشن کروا دے گی: احسن اقبال
لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اقتدار میں آنے کے بعد نومبر تک بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کردیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے گذشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات کروانے کی مکمل حامی ہے اور ہم اقتدار میں آ کر جہاں ہماری حکومت ہو گی وہاں پرنومبرمیں بلدیاتی انتخابات کروا دیئے جائیں گے اورجہاںکسی اور کی حکومت ہوگی وہاں پرمسلم لیگ (ن) زور دے گی کہ مذکورہ صوبہ بھی نومبر تک انتخابات کرائے۔