کوئٹہ میں ہندو نوجوان قتل، خضدار، تربت سے 3 نعشیں برآمد
کوئٹہ (بیورو رپورٹ+ آئی این پی) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں 3 افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ دیگر واقعات کے دوران 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں منیر مینگل روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہندو شخص مدن لال کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ ادھر تربت کے علاقے مرغاپ میں دو افراد شاہ نور اور شاہ زیب کی نعشیں پولیس نے برآمد کر لیں۔ دونوں پنجگور کے رہائشی تھے اور انہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ جھل مگسی میں 2گروپوں کے درمیان مسلح میں تصادم میں گولیاں لگنے سے 2 افراد کریم داد اور علی اکبر جاں بحق ہوگئے جبکہ شیرانی کے علاقے سنگر میں ٹرک الٹنے سے شہاب الدین ناصر نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ دریں اثناءخضدار میں انتظامیہ نے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی جن کی شناخت نصیراحمد کے نام سے ہوئی۔ انتظامیہ نے نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا۔