• news

اسلام آباد: بیٹی نے ماں سے ملکر باپ کو قتل کر ڈالا

اسلام آباد(این این آئی) تھانہ بہارہ کہو کے ایریا میرا بیگوال میں بیٹی نے ماں کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کر دیا جس پر مقامی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بہارہ کہو کے ایریا میرا بیگوال میں جہانزیب خان چوکیداری کرتا تھا، گزشتہ روز اس کی بیٹی مسماة کلثوم بی بی اور بیوی مسماة فاطمہ بی بی نے گھر کے اندر اس کے سر میں کلہاڑیو ں کے وار کر کے اسے قتل کر دیا۔ مقتول کے بھائی عثمان خان کی درخواست پر مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مقتول کی بیٹی کلثوم بی بی( بیٹی ) اور بیوی فاطمہ بی بی کو گرفتار کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن