الیکشن کمشن، ریٹرنگ آفیسر کے رزلٹ میں فرق ہے، دوبارہ گنتی کرائی جائے، پی پی 97 میں ناصر چیمہ کی درخواست
قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار) پی پی 97سے دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار ناصر چیمہ نے الیکشن کمشن کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی۔ ناصر چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا الیکشن کمشن اور ریٹرننگ آفیسرز کے فراہم کردہ نتائج آپس میں مماثلت نہیں رکھتے۔ لہذا انہوں نے ازسر نو گنتی کی درخواست دےدی ہے اور انہیں یقین ہے نتائج تبدیل ہو سکتے ہیں۔