• news

نامزد وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک کا مولانا سمیع الحق سے رابطہ

نوشہرہ (آئی این پی) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل نامزد وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خان خٹک کا صوبے میں پائیدار امن کی خاطر جمعیت علماءاسلام س کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے ساتھ پہلا رابطہ، پرویز خان خٹک نے جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا جلد دورہ کرنے اور علماءکو اپنی حکومت میں اہم مقام دینے کے متعلق عمران خان کا اہم پیغام مولانا سمیع الحق تک پہنچانے کا عندیہ ظاہر کیا، قبائل اور خیبر پی کے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بیرونی مداخلت کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبہ خیبر پی کے حکومت کی جانب سے مرکز کے لئے جو سفارشات مرتب کی جائیں گی، ان میں علماءخصوصاً مولانا سمیع الحق کے تجاویز شامل کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں دوسروں کی مفادات کی جنگ کی بجائے اپنے ملک اور صوبے کے مفادات کو مقدم رکھنا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن