• news

اینٹی کرپشن کا نیا پلان، رشوت لینے والے اہلکاروں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (میاں علی افضل سے) اینٹی کرپشن نے تمام صوبائی محکموں سے کرپشن کے خاتمے کےلئے نئے پلان پر غور شروع کر دیا جبکہ کروڑوں روپے کے کرپشن کیسوں کی انکوائریاں جلد مکمل کرنے اور رشوت لینے والے اہلکاروں، افسران کےخلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے 24مئی کو اجلاس طلب کرلیا گیا جس میں تمام ڈویژنوں کے ڈائریکٹرز کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے ذرائع کے مطابق کرپشن کے خاتمے کےلئے صوبائی محکموں کے ساتھ کوارڈنیشن سیل قائم کیا جائے گا کوارڈنیشن سیل کا تمام افسران سے براہ راست رابطہ رہے گا اور کسی بھی شکایت پر فوری طور ایکشن لیا جائے گا پہلے مرحلے میں شکایت کی انکوائری محکمہ کو ازخود کرنے کی تجویز دی جائے گی جس میں اینٹی کرپشن اہلکار کی مدد شامل ہو گی جبکہ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں کیس کو محکمہ اینٹی کرپشن کو ٹرانسفر کر دیا جائے گا کسی اہلکار کے خلاف کسی کیس کی انکوائری میںرشوت کی درخواست پر بھی فوری کارروائی ہو گی۔ یاد رہے کہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں سینکڑوں انکوائریاں عرصہ دراز سے رکی ہوئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن