• news

کشمیریوں پر مسئلہ کا کوئی حل مسلط نہیں کیا جا سکتا: وزیراعظم آزادکشمیر

مظفرآباد (ثناءنیوز) وزےراعظم آزادکشمےر چوہدری عبدالمجےد نے پاکستان کی نئی حکومت سے پارلیمینٹ کی متفقہ قرارداد کے مطابق کشمےر پالیسی مرتب کر نے کا مطالبہ کردیا انہوں نے کہا کہ کشمےرےوں کو جدا کرنے والی خونی لکیر مٹ کررہے گی۔ 7 لاکھ شہدا ءکا مقدس لہو رائےگاں نہےں جاسکتا۔آل پارٹےز حرےت کانفرنس کے بےنر تلے چلنے والی تحرےک کا مےابی سے ہمکنار ہو کررہے گی۔ آزادکشمےر کا اقتدار شہداءکی امانت ہے۔کشمےرکا مسئلہ کشمےرےوں کی منشا کے مطابق ہی حل ہوگا کشمےرےوں پر مسئلہ کشمےر کا کوئی حل مسلط نہےں کےا جا سکتا۔ مسلم لےگ ن کے مےنڈےٹ کو تسلےم کرتے ہےں ،نئے قائد اےوان کو مبارکباد دےتے ہےں اور آنے والی حکومت سے توقع رکھتے ہےں کہ وہ مسئلہ کشمےر کے حوالے سے سابق پارلےمنٹ متفقہ قرارداد کے مطابق کشمےر پالیسی مرتب کرے گی۔ مےاں نواز شرےف کے ساتھ بہترورکنگ رےلےشن رکھےں گے ہمےں ےقےن ہے کہ وہ مسئلہ کشمےر کے حوالے سے کشمےری قےادت کو اعتماد مےں لےں گے۔ وزےراعظم آزادکشمےر ےوم شہداءکے سلسلہ مےں منعقدہ تقرےب سے خطاب کررہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن