• news

پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے طلبا سائنس وٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کریں:جنرل کیانی

لالہ موسی (نامہ نگار) چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے گزشتہ روز نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (NUST)کا دورہ کیا اور فائنل ائر کے طلبا کی جانب سے تیار کئے گئے پراجیکٹ اور ماڈل دیکھے۔ لالہ موسی کے سینئر صحافی اسداللہ انصاری کے بھانجے اور یونیورسٹی کے فائنل ائر کے طالب علم اویس نے اپنے تیار کردہ پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے طلبا کے تمام سٹالز کا دورہ کیا اور طلبا کی کارکردگی کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا دور حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید علوم میں مہارت اور سانئس وٹیکنالوجی کی تعلیم بے حد ضروری ہے طلبا مستقبل کے چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے جدید اور اعلی سائنسی تعلیم سے اپنے ملک اور قوم کو خوشحال اور پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبا اور آرمی چیف کے اعزاز میں ضیافت دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن