• news

مرکز، پنجاب اور سندھ میں اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے: شاہ محمود

کراچی (نوائے وقت نیوز) رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ این اے 250 کے ووٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ تحریک انصاف کی کارکن زہرہ شاہد کے قتل کے بعد بھی شہریوں کا گھروں سے باہر نکل کر ووٹ ڈالنا ایک بڑی تبدیلی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کا مینڈیٹ چرایا جا رہا ہے۔ اس لئے لوگوں میں اضطراب پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ایم کیو ایم کی طرف سے جب نوٹس دیا جائے گا تب دیکھا جائے گا۔ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے اس لئے کافی گرما گرمی ہے۔ شاہ محمود نے مزید کہا کہ تحریک انصاف مرکز، پنجاب اورسندھ میں اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن