میانمار کے مسلمانوں کیخلاف تشدد ہر صورت روکنا ہوگا: اوباما
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کے خلاف تشدد ہر صورت روکنا ہوگا۔ اوباما نے میانمار کے صدر سے گفتگو میں مسلمانوں پر تشدد پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ میانمار میں مسلمانوں پر تشدد روکنا ہوگا۔ حکومت فوری طور پر مسلمانوں کا قتل عام روکنے کے اقدامات کرے۔ اوباما نے کہا کہ میانمار کے صدر تھین سین کا ماننا ہے کہ معاشی اور سیاسی بحالی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، فرقہ وارانہ فسادات کو روکنے کیلئے حقیقی کوششیں کررہے ہیں۔