نواز شریف کا خطاب معتدل اور متوازن تھا، تہ دل سے خیرمقدم کرتا ہوں: الطاف
لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے نواز شریف کے خطاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطاب معتدل اور متوازن تھا جس کا خلوص دل سے خیرمقدم کرتا ہوں۔ جیو اور جینے دو اور ایک دوسرے کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنے میں ملکی سلامتی مضمر ہے۔ اللہ ہمیں ہر کڑی آزمائش، مشکل حالات سے نمٹنے کا حوصلہ، ہمت اور توفیق دے۔ نواز شریف نے جن خیالات کا اظہار کیا اللہ انہیں پورا کرنے کی توفیق دے۔