• news

زرداری کا نوازشریف کو فون، کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف، اے این پی کے قائد اسفندیار ولی اور جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن کو فون کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے انتخابات میں کامیابی پر نوازشریف کو مبارکباد دی۔ نوازشریف نے شکوہ کرتے کہا کہ آپ نے مبارکباد دینے میں بہت دن لگا دئیے۔ مبارکباد دینے پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمن اور اسفند یار ولی کے ساتھ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔ آئی این پی کے مطابق نوازشریف نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مبارکباد دینے میں بہت دن لگا دئیے جس پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں آپ کا چھوٹا بھائی ہوں مبارکباد قبول کریں۔ اے پی اے کے مطابق صدر زرداری نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انکی کوشش ہوتی ہے کہ سب کام وقت پر ہوجائیں لیکن کبھی کبھی دیر ہو جاتی ہے۔ صدر زرداری نے نوازشریف کے بیان کا بھی خیرمقدم کیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کا استحکام چاہتے ہیں، ہر کام وقت پر کرتا ہوں، لیکن کبیھ کبھار دیر ہو جاتی ہے۔ نوازشریف نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن