• news

94 فیصد بھارتیوں نے پاکستان کو خطرہ قرار دے دیا

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتیوں کی اکثریت نے پاکستان کو بھارت کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔ پیر کو عالمی میڈیا کے مطابق کولوئی انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل پالیسی کے سروے میں 94 فیصد بھارتیوں نے پاکستان کو خطرہ قرار دیا جس کا سب سے بڑا سبب دہشت گردی ہے۔ سروے میں 83 فیصد بھارتی شہریوں نے چین کو سکیورٹی خطرہ قرار دیا جبکہ 63 فیصد نے اپنے پڑوسی سے تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 83 فیصد شہری بھارت اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حق میں ہیں جبکہ 31 فیصد نے امریکہ کو سکیورٹی خطرہ قرار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن