• news

امبانی نے کلنٹن سے درخواست کرکے نوازشریف کی جان بچائی تھی: بی جے پی کے سابق صدر کا دعویٰ

کراچی (نیٹ نیوز) بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان میں حکومت کی تبدیلی اور نوازشریف کے تیسری بار وزیراعظم کے حلف لینے کی تیاریوں کے دوران سرحد پار سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق صدر کلن گڑ کاری کا یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ 1999ءمیںجب نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا اور جنرل پرویز مشرف کی طرف سے انہیں معزول کیا گیا تو بھارت کے معروف صنعتکار وہیرو بھائی امبانی نے مداخلت کرکے نوازشریف کی جان بچائی۔ امبانی نے امریکی صدر بل کلنٹن سے نوازشریف کی جان بچانے کی درخواست کی کہ وہ انکے اہم دوست ہیں، کبھی بھی سینئر بھارتی سیاستدان کی طرف سے پہلی بار ایسا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطالق گڑ کاری کا کہنا تھا امبانی نے کلنٹن کے دورہ بھارت کے دوران مارچ 2000ءمیں ممبئی میں ایک ملاقات میں ان سے درخواست کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن