خیبر پی کے اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلہ
پشاور (آن لائن) خےبر پی کے اور کشمےر کے مختلف علاقوں مےں 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے عوام مےں خوف و ہراس پھےل گےا۔ کسی بھی جانی ےا مالی نقصان کی اطلاع نہےں۔ پےر کی شب 10 بجے کے قرےب پشاور، مردان، مالاکنڈ، سوات، کوہاٹ، بٹگرام، مےنگورہ، اےبٹ آباد، مانسہرہ اور کشمےر کے چند علاقوں مےں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگوں مےں شدےد خوف و ہراس پھےل گےا اور لوگ کلمہ طےبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ محکمہ موسمےات کے مطابق رےکٹر سکےل پر زلزلے کی شدت 5.1 رےکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔