• news

ہمیں ملنے دیا جائے: زرداری ہاﺅس کے باہر پی پی پی کے چالیس‘ پچاس کارکنوں کا مظاہرہ

لاہور (خبرنگار) پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈرز سے صدر آصف زرداری کی ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے 50/40 کارکن زرداری ہاﺅس کے باہر مظاہرہ کرتے رہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ انہیں آصف زرداری سے ملاقات کا موقع دیا جائے۔ یہ کارکن یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کو پارٹی کارکنوں کو نظرانداز کرنے کا ملزم ٹھہراتے رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جن کی وجہ سے آج شکست ہوئی ہے وہی اندر صدر کے پاس بیٹھے ہیں۔ مگر ان مظاہرین کو صدر سے ملاقات کا موقع نہ ملا۔

ای پیپر-دی نیشن