لاہور ہائیکورٹ نے شیراکوٹ میں خاتون سے زیادتی کے بعد قتل کا نوٹس لے لیا، ایک ہفتے میں رپورٹ طلب
لاہور (وقائع نگار خصوصی) روز نامہ نوائے وقت میں شائع خبر پر لاہور ہائی کورٹ نے شیرا کوٹ کے علاقہ میں خاتون کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کئے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کو متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ شیراکوٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے خاتون کو مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا تھا اور نعش بوری میں بند کر کے ایک پل کے نیچے پھینک دی تھی۔