• news

پولیس جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لئے مزید م¶ثر طریقے سے فرائض انجام دے: نجم سیٹھی

لاہور (خصوصی رپورٹر+ثناءنیوز) پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا اور جرائم کا سدباب پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے پولیس کو مزید مو¿ثر انداز میں فرائض سرانجام دینے چاہئیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاری اور ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بھی امن و امان کی صورتحال بہتر ہونا نہایت ضروری ہے۔ جدید ٹیکنالوجی استعمال میں لا کر جرائم میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ گذشتہ روز ایوان وزیر اعلیٰ میں اجلاس کے دوران انہوں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت کے مو¿ثر اقدامات کی بدولت عام انتخابات کے دوران سکیورٹی کی مجموعی صورتحال اطمینان بخش رہی اور صوبے کے عوام نے پرامن ماحول میں حق رائے دہی استعمال کیا۔ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کیلئے پولیس کی استعدادکار میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا مجوزہ پراجیکٹ طویل المدت منصوبہ بندی کا متقاضی ہے لیکن پولیس کو مرحلہ وار جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی جانب آگے بڑھنا ہو گا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے پہلے سے نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد اور کارکردگی کے بارے میں رپورٹ بھی طلب کر لی۔ دریں اثناءایک اور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا وزیر اعلیٰ خود روزگار سکیم“ کے تحت مستحق افراد میں سود سے پاک قرضوں کی فراہمی انتہائی مستحسن اقدام ہے اور بلاشبہ خودروزگار سکیم صوبے میں غربت میں کمی اور کم وسیلہ طبقات کا معیار زندگی بلند کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے‘ بلاسود قرضوں کی فراہمی سے مستحق افراد کو اپنا نیا کاروبار شروع کرنے یا اسے وسعت دینے کے لئے مالی معاونت میسر آتی ہے جس سے وہ باعزت طریقے سے اپنے خاندان کی کفالت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستحق افراد میں قرضوں کی مساجد اور گرجا گھروں میں تقسیم خوش آئند اقدام ہے جس سے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کی واپسی کی شرح انتہائی اطمینان بخش ہے۔ خود روزگار سکیم کا دائرہ کار مزید وسیع کر کے غربت میں خاطرخواہ کمی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ خود روزگار سکیم کے تحت قرضہ کی حد بڑھانے کا جائزہ لیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن