• news

”دورہ پاکستان“ نئی حکومت نہ بننے پر چینی وزیراعظم کی ملاقاتیں محض تعارف کا ذریعہ ہونگی

اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) پاکستان میں منتخب حکومت تشکیل نہ پانے کی وجہ سے چینی وزیراعظم لی چیانگ کے قیام اسلام آباد کے موقع پر اہم ترین موضوعات تشنہ گفتگو رہیں گے۔ انکی ملاقاتیں محض تعارف کا ذریعہ ہونگی۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق لی چیانگ اگرچہ صدر مملکت اور نگران وزیر اعظم کے ساتھ مذاکرات کریں گے لیکن بات چیت کی نوعیت خاصی رسمی ہو گی کیونکہ نگران وزیراعظم تو چند روز میں رخصت ہو رہے ہیں۔ صدر زرداری کا منصب بھی علامتی ہے۔ میاں نواز شریف ملک کے منتخب اور طاقتور سربراہ حکومت ہوں گے جن کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام امور پر نتیجہ خیز گفتگو کی جا سکتی ہے۔ چینی وزیراعظم سے میاں نوازشریف کے درمیان ملاقات بھی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق اس صورتحال کی وجہ سے جو اہم موضوعات توجہ سے محروم رہیں گے ان میں، خطہ میں سلامتی کی صورتحال، بالخصوص افغانستان سے امریکہ کا انخلائ، افغانستان میں سلامتی کے خلاءکو کون پ±ر کرے گا؟ اس معاملہ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے پڑوسی ملکوں کا کردار، افغانستان میں بھارت کا ممکنہ کردار، شنگھائی تعاون کونسل میں پاکستان کی مستقل رکنیت، دونوں ملکوں کے فوجی تعلقات، بطور خاص خلائی شعبہ میں تعاون، بحریہ کیلئے آبدوزوں اور فضائیہ کیلئے جے ٹین طیاروں کی فراہمی جیسے امور شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن