وزارت اعلیٰ کے لئے حمایت نہ ملنے پر ثناءاللہ زہری پارٹی قیادت سے ناراض
لاہور + کوئٹہ (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے بلوچستان سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ثناءالہ زہری پارٹی حمایت نہ ملنے پر ناراض ہو گئے۔ قیادت نے ناراضگی دور کرنے کے لئے کوششیں شروع کر دیں۔ ذرائع کے مطابق ثناءاللہ زہری بلوچستان سے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں مگر شہباز شریف اور چودھری نثار علی خان نے دورہ کوئٹہ کے دوران ان کو وزارت اعلیٰ کے لئے نامزد نہیں کیا۔ مرکزی رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ثناءاللہ ز ہری کے جو بھی تحفظات ہیں ان کو دور کر کے ناراضگی کو جلد ختم کر دیا جائے گا۔