اسلم گھمن نے مشرف کے فرار کی راہ ہموار کر دی
کراچی (خصوصی رپورٹ) اسلم گھمن نے مشرف کی فرار کی راہ ہموار کر دی۔ امت کی رپورٹ کے مطابق نظربندی کیس سے انکار ملی بھگت کا نتیجہ ہے۔ صرف اس کیس میں سابق صدر کا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔ ادھر ترجمان شہدا فاﺅنڈیشن نے کہا فرار کرانے کے خطرناک نتائج نکلیں گے جبکہ اسلم گھمن جو اس کیس کے مدعی ہیں نے کہا عدلیہ یا ریاست چاہے تو میری علیحدگی سے فرق نہیں پڑے گا۔