جیکب آباد : مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ ممتاز بھٹو کے ملازم سمیت 2 جاں بحق 7 زخمی
جیکب آباد (نوائے وقت نیوز) جیکب آباد میں ممتاز علی بھٹو کے منشی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ممتاز بھٹو کے ملازم لال بخش بروہی سمیت دو افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے پولیس فائرنگ کے بعد علاقہ میں حالات سخت کشیدہ ہیں۔