• news

پاکستان نے دیسی ساختہ بموں کی روک تھام کے اقدامات کئے : امریکی کمانڈر

اسلام آباد (آن لائن) امریکی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی سرحدوں کے اندر زراعت کے طور پر کھادوں کی روک تھام کے لئے کئی اقدامات اٹھائے ہیں جنہیں سڑک کنارے نصب بم حملوں میں استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور افغانستان میں امریکی فوج کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ امریکی فوج کی بارودی سرنگوں سے نمٹنے کے لئے قائم تنظیم مشترکہ تنظیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل رابرٹ پی والٹرز جونیئر نے اسلام آباد میں پاکستانی فوج کی جانب سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ گروپ نے کھادوں کے غلط ہاتھوں میں جانے سے روک تھام کے لئے طریقہ کار اپنایا۔

ای پیپر-دی نیشن