• news

پی بی 21 میں دھاندلی ہوئی، فنگر پرنٹس کی تصدیق کرائی جائے: بارو خان باروزئی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 سے آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار نوابزادہ محمد بارو خان باروزئی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ حلقے میں دھاندلی کا نوٹس لے کر جعلی ووٹوں کی نادرا کے ذریعے فنگر پرنٹس کی تصدیق کرائی جائے اور ملوث افسران اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جن کی وجہ سے عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا بصورت دیگر ہم احتجاج جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا ہمارے تحفظات کو دور کرنے کی کوشش نہیں کی گئی آج پھر ہم نے الیکشن کمشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔ ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو کمرے میں محصور رکھا گیا حالانکہ میرا بھائی بلوچستان کا نگران وزیر اعلیٰ تھا لیکن تمام اقدامات وفاق سے مانیٹر کئے جا رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن