• news

شام: لبنان کی سرحد کے قریب بمباری ‘52 افراد ہلاک‘ اسرائیل کا دمشق میں فوجی مرکز پر دوسرا حملہ

دمشق/لبنان/یروشلم/لندن(بی بی سی+ نیوز ایجنسیاں) شام اور لبنان کی سرحد کے قریب بشار الاسد کی حامی فوج کے فضائی حملے میں 52 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے شام پر مزید حملے کرنے کی دھمکی دے دی۔ لبنان کے عسکری گروپ حزب اللہ کے رہنما ہادی عبداللہ نے کہا ہے کہ شام کے سرکاری فوجی طیاروں نے لبنان کے سرحدی علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں باون افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ جس کے بعد حزب اللہ کی جانب سے شام کے علاقے میں راکٹ فائر کئے گئے۔ تاہم ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کررہے ہیں۔ ادھر اسرائیل نے دمشق کے فوجی مرکز پر دوسرا فضائی حملہ کیا، ہر طرف آگ بھڑک اٹھی۔ آسمان شعلوں سے سرخ ہو گیا۔ عینی شاہد نے بتایا خوفناک جھٹکے محسوس ہوئے، ادھر جواب میں شام نے گولان کی پہاڑیوں پر راکٹ فائر کئے، جانی نقصان نہیں ہوا۔ ”ہاون“ راکٹ ہبشا ن یہودی بستی پر گرے۔ لبنان اور ایران نے شام پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے حسن نصر اللہ نے کہا ادھر شامی سیکورٹی فورسز نے باغیوں کے گڑھ ”قفیر“ شہر پر دوبار قبضہ کر لیا ہے۔شامی اپوزیشن رہنما کو اغواءکرلیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن