پی پی 7 میں انتخابی نتیجہ کے خلاف چودھری نثار کی درخواست پر نوٹس جاری
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) لاہور ہائےکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری اعجاز احمد نے پنجاب اسمبلی کے حلقہPP 7 کے انتخابی نتےجے مےں تبدےلی کے خلاف سابق قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کی رٹ پٹےشن پر منگل کوپی ٹی آئی کامےاب قرار دئیے گئے امےدوار صدےق خان ، الےکشن کمےشن کو طلبی کے نوٹس جاری کر دئے۔