عرفان پاشاکی کتاب ”ادبی تاریخ کے ماخذات“ کی تقریب رونمائی
لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج ،آرٹ اینڈ کلچر میںپروفیسر عرفان پاشاکی تحقیقی کتاب”ادبی تاریخ کے ماخذات“کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت ممتاز محقق،نقاد اور ادبی مورخ ڈاکٹرتبسم کاشمیری نے کی ۔ ٹاو¿ن شپ کالج کے صدر شعبہ اردو پروفیسرڈاکٹر ریاض قدیرمہمان خصوصی تھے۔اس موقع پرصدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹروحیدالرحمن خان،پروفیسر انوارالحق اور پروفیسرمحمد اعظم خان نے کتاب کی فکری اور فنی خوبیوں پر مقالات پڑھے۔