میاں شہباز شریف نے وی آئی پی کلچر ختم کرکے عوام کو اپنا گرویدہ بنا لیا: صائمہ شہزادی
لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین پنجاب کی رہنما صائمہ شہزادی خان نے کہا ہے کہ میاں شہبازشریف نے 2008ءسے 2013ءتک خادم بن کرعوام کی بیحد خدمت کی، ان کی زندگی خدمت خلق کیلئے وقف ہے۔ میاں شہبازشریف نے وی آئی پی کلچر ختم کرکے عوام کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ انہیں عوام کامعیار زندگی بلند کرنے کاجنون ہے۔ میاں شہبازشریف کوعوام کی اشک شوئی اوران کی محرومیوں کا مداوا کرکے دلی سکون ملتا ہے ۔