• news

دہشت گردی کے باعث پیپلز پارٹی کو پنجاب میں انتخابی مہم چلانے کا موقع نہیں ملا: ثمینہ خالد گھرکی

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی دہشت گردی کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں انتخابی مہم چلانے کو موقع نہیں ملا۔ پنجاب میں شفاف الیکشن ہوتے تو صورت حال مختلف ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور ملکی مفاد میں مفاہمت کی سیاست جاری رکھے گی تاکہ نومنتخب حکومت ملک و قوم کے مفاد میں کام کر سکے پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھ کر اپنا کردار ادا کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن