• news

ڈینگی وائرس کے مستقل خاتمے کیلئے پوری قوم اپنا کردار ادا کرے: فہمیدہ مشتاق

لاہور(لیڈی رپورٹر)سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب فہمیدہ مشتاق نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس کے مستقل خاتمے کے لئے پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، خواتین گھروں میں صفائی کا خصوصی خیال رکھیں ۔وہ ٹا¶ن ہال میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے ضلعی دفتر میں ایک اعلی سطحی محکمانہ اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔اس موقع پرڈسٹرکٹ آفیسر شیخ تنویر احمد نے ڈینگی وائرس کے تدارک کے لئے کئے جانے والے محکمانہ اقدامات سے آگاہ کیا۔فہمیدہ مشتاق نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس میں ڈینگی وائرس آگاہی مہم میں تیزی لانے اور محکمے کی رضاکاروں اور افسران پر مشتمل ٹیمیں این جی اوز کی مدد سے گھر گھر جا کر ڈینگی آگاہی پمفلٹ تقسیم کریں۔ انہوںنے ڈینگی آگاہی سیمینار اور واکس بھی منعقد کرنے کی ہدایات بھی دیں۔

ای پیپر-دی نیشن