• news

آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب کو تبدیل کر دیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب جاوید اقبال کو فوری طور پر چارج چھوڑ کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ آئی جی پنجاب آفتاب سلطان کو تبدیل کرکے کمانڈنٹ پولیس اکیڈمی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کی نئی تعیناتی کے لئے متعدد نام زیر غور ہیں تاہم یہ دونوں اہم تعیناتیاں نئی حکومت کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نئے آئی جی پنجاب کے لئے ناصر درانی اور احمد رضا طاہر کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن