صدر زرداری کا عمران کوفون خیریت دریافت کی
اسلام آباد + لاہور (نوائے وقت نیوز+آئی این پی) صدر زرداری نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ صدر نے کہا میں آپ کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔ علاوہ ازیں نگران وزیراعلی بلوچستان نے شوکت خانم ہسپتال جا کر عمران خان سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔