• news

عمران کی بغیر سہارے چہل قدمی، آج ہسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے

لاہور (نیوز رپورٹر) عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال میں آج ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ گذشتہ روز عمران خان نے سپائنل سپورٹ جیکٹ پہن کر بغیر کسی سہارے کے 300 میٹر تک چہل قدمی کی اور ڈاکٹروں کے وفد نے ان کے تمام ایکسرے کروا کر ان کو پہلے سے بہتر قرار دیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عمران خان کو آج ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ عمران خان نے معمول کے مطابق اپنے دو ہفتوں کے علاج و معالجہ کا مکمل بل ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دوستوں کی طرف سے بل ادا کرنے کی آفر کو ٹھکراتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اگر کوئی مدد کرنا چاہتا ہے تو اپنی رقم شوکت خانم ہسپتال کے غریب مریضوں کے لئے جمع کروا دے میں اپنا بل خود ادا کروں گا۔ انگریزی میگزین کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے سیاست کیلئے سب سے بڑی قربانی اپنے بچوں کی دی۔ میری بیوی یہاں نہ رہ سکی اور میں پاکستان کے سوا کہیں نہیں رہ سکتا۔ اگر جمائما پاکستان میں پلی بڑھی ہوتی تو اس معاشرے کو بچانے کیلئے ضرور میری مدد کرتی۔ میرے بیٹے پاکستان میں ہوتے تو شاید میں اپنا مشن جاری نہ رکھ سکتا۔ میری فطرت میں سیاست نہیں تھی۔ میں ایک پرائیویٹ آدمی تھا اور سیاست بالکل اس کا الٹ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن