• news

کسی ادارے کا ملازم نہیں کہ ریٹائرمنٹ لے لوں: محمد یوسف

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی ادارے کا ملازم نہیں کہ ریٹائرمنٹ لے لوں۔ محمد یوسف نے میڈیا میں ریٹائرمنٹ کے حوالے سے آنے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری ریٹائرمنٹ میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ محمد یوسف نے کہا کہ وہ کچھ عرصہ سے کرکٹ سے دور ہیں لیکن ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک کھلاڑی ہیں ریلوے کے ملازم نہیں کہ ریٹائرمنٹ لیں۔ میں نے 3سال سے کرکٹ سے کنارہ کشی ضرور اختیار کر رکھی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے، اگر نوجوان کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے مجھے بلایا گیا تو میری خدمات حاضر ہیں تاکہ نوجوانوں کی ٹریننگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکوں۔

ای پیپر-دی نیشن