• news

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کیلئے سکیورٹی ضمانت مانگ لی

ڈبلن (اےن اےن آئی) آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیوٹروم کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہاں ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ ہمیں قابل اطمینان تحفظ اور سکیورٹی فراہم کی جائے۔کرکٹ آئرلینڈ کے سی ای او ویرن ڈیوٹروم نے ”دی سنڈے انڈیپنڈنٹ “کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈنے گزشتہ کچھ سالوں کے درمیان آئرش کرکٹ کو سپورٹ کرنے کے لئے متعدد مواقع پر یہاں کھیلنے کی حامی بھری ہے جس کے لئے ہم ان کے بہت شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے پوچھا تھا کہ آیا آئرلینڈ پاکستان آ کر کھیل سکتی ہے یا نہیں اور ہم نے کہا تھا کہ اس پر غور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کیا پی سی بی نے ہم سے دوطرفہ دورے کے حوالے سے سوال کیا جس پر میں نے پی سی بی کو جواب دیا تھا کہ ہم دورے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں لیکن یہ اس بات پر منحصر ہے کہ ہمارے اسکواڈ کو وہاں کس لیول کی سیکیورٹی اور تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے رواں سال کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا تھا لیکن حکومت کی تجویز اور پروفیشنل سیکیورٹی کمپنی نے ہمیں واضح طور پر کہا تھا کہ تاحال پاکستان دورے کے لئے محفوظ ملک نہیں ہے۔کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال پر ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں اور وہاں پر عالمی کرکٹ کی واپسی کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹور کے حوالے سے ہمارے دعوے صرف بیانات کی حد تک محدود نہیں اور جیسے ہی ہمارے ملک کی صورتحال بہتر ہو گی ہم وہاں کا ہر حال میں دورہ کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن