برطانیہ میں گھوڑوں کا ڈوپ ٹیسٹ سکینڈل، مزید 7گھوڑے پکڑے گئے
لندن (آن لائن) برطانیہ میں گھوڑوں کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کا اسکینڈل زور پکڑنے لگا، ممنوعہ ادویات استعمال کرنے والے مزید سات گھوڑے پکڑے گئے۔پابندی کا شکار جوکی محمود الزرو±نی کے مزید سات تربیت یافتہ گھوڑوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گئے۔ انگلینڈ کی عدالت میں محمود الزرو±نی نے اپنی اسی سالہ پابندی کے خلاف اپیل کر رکھی ہے۔ دبئی کے شہزادہ شیخ محمد بن رشید المکتوم کے ریس کلب "گوڈولفن" کے ٹرینر الزرو±نی اور سعید بن سرو±ر کے 391 گھوڑوں کے ڈوپ ٹیسٹ سیمپل لئے گئے۔