قاسم ضیائ، آصف باجوہ آئی ایچ ایف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاءاور سیکرٹری آصف باجوہ اگلے ماہ لوزان میں منعقد ہونے والے ایف آئی ایچ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ 7 اور 8 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ہاکی کھیل کے مستقبل کے حوالے سے کئی فیصلے کئے جائیں گے جبکہ گذشتہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی توثیق کرائی جائے گی۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے آخری ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کو کمپیٹیشن کمیٹی کا ممبر بنایا گیا تھا۔ امکان ہے کہ اجلاس میں آصف باجوہ ایف آئی ایچ حکام کو ایشیا میں بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے تجاویز دینگے۔ اس سے قبل ایف آئی ایچ ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 15 اور 16 مارچ کو منعقد ہوا تھا جس پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاءنے نمائندگی کی تھی۔