• news

ہاکی اوڑھنا‘ بچھونا ہے‘ قومی ٹیم کیساتھ رہنے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا: اختر رسول

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ و منیجر اختر رسول نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد کی قومی ٹیم کی کوچنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ٹیم کا اصل ہدف 2014ءکا عالمی ٹورنامنٹ ہے جبکہ اس سے قبل ورلڈ ہاکی سیریز اور ایشیا کپ ٹورنامنٹ ہیں جن میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاکی ہمارا خاندانی کھیل ہے ہم کبھی اس سے دور نہیں ہوسکتے قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ رہنے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا ہے کیونکہ پاکستان ہاکی ہی ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے۔ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہے ہیں اس سے قبل پاکستانی ٹیم کو ایشیاءکپ میں بھی حصہ لینا ہے جسے جیت کر ایشیاءمیں اپنی نمبر ون پوزیشن برقرار رکھنا ٹارگٹ ہوگا۔ملک میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہونے سے کھیلوں کو مزید فروغ حاصل ہوگا شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ بھی ہاکی کو فنڈز فراہم کئے اورجوہر ٹاﺅن میں ہاکی سٹیڈیم تعمیر کرکے پاکستان ہاکی کو تحفہ دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن