• news

سردار محمد خان جوگیزئی .... لورالائی (بلوچستان)

(تعارف) ....گولڈ میڈلسٹ تحریک پاکستان 1999ء۔آپ 1905ءمیں ژوب میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد کا نام سردار بہادر محمد اکبر خان جوگیزئی تھا جو ژوب کے چیف تھے۔ انگریزوں نے آپ کو سیاسی بنیادوں پر بمعہ اہل خانہ علاقہ بدر کر دیا اور آخرکار آپ لورالائی میں آباد ہو گئے۔ 1945ءمیں آپ کو صدر مسلم لیگ لورالائی نامزد کیا گیا اور بعد میں آپ صدر پاکستان مسلم لیگ بلوچستان بھی رہے۔ 1946ءمیں آپ نے نواب آف بہاولپور کی کوٹھی الشمس پیلس ملیر، کراچی میں قائداعظم سے ملاقات کر کے بلوچستان کے قبائلی علاقوں کا پاکستان کے ساتھ الحاق کرنے کی راہ ہموار کی۔ 14 اگست 1947ءکو آپ نے لورالائی میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر سے یونین جیک اتار کر پاکستان کا پرچم لہرایا۔ اس موقع پر آپ کے اہل خانہ، سردار حاجی صورت خان ترین جو مسلم لیگ نیشنل گارڈ کے سربراہ تھے اور دوسرے مسلم لیگی ممبران بھی موجود تھے۔ بلوچستان کو پاکستان میں شامل کرانے کیلئے آپ نے خلوص دل سے بہت کوشش کی۔ تحریک پاکستان میں آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن