• news

خسرہ : ایک ہی خاندان کے دو بچوں سمیت مزید 3 جاں بحق

لاہور+ فیصل آباد (نیوز رپورٹر + نوائے وقت نیوز) صوبائی دارلحکومت مےں خسرے سے متاثرہ اےک بچی جبکہ فیصل آباد سے ایک ہی خاندان کے دو بچے جاں بحق ہو گئے جب کہ مزےد نئے 67 متاثرہ بچوں کو مختلف ہسپتالوں مےں داخل کروا دےا گےا، تفصےلات کے مطابق شہر مےں خسرے کی وبا بدستور قائم ہے محکمہ صحت کی جانب سے خسرے سے بچاﺅ اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ٹےمےں مختلف علاقوں مےں کام کر رہی ہےں لےکن اس وباءپر قابو نہ پاےا جاسکا جس کی وجہ سے گزشتہ روز جنرل ہسپتال مےں زےر علاج پانچ سالہ بتول فاطمہ دم توڑ گئی جب کہ مزےد 67متاثرہ بچوں کو مختلف ہسپتالوں مےں داخل کرواےا گےا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔پنجاب میں خسرہ مریضوں کی تعداد82ہوگئی ہے۔ فیصل آباد میں خسرہ کے باعث ایک ہی خاندان کے 2 بچے دم توڑ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق خسرہ میں مبتلا دونوں بچے سمندری کے رہائشی تھے۔ بچوں کی موت پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن