مالاکنڈ : نامعلوم افراد نے فجر کی نماز کے وقت مسجد میں پیش امام کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
مالاکنڈ (آن لائن) جبن درگئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فجر کی نماز کے وقت مسجد میں گھس کر پیش امام کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق درگئی کے نواحی علاقے جبن درگئی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مسجد کے پیش امام حبیب اللہ دس سال سے امامت کے فرائض سرانجام دے رہے تھے جبکہ وہ درگئی کے رہائشی نہیں ان کا تعلق کسی اور علاقے سے تھا۔