25 مئی کے بعد کسی محکمے کو سپلیمنٹری گرانٹ جاری نہیں ہو گی، حکومت پنجاب نے تمام صوبائی محکموں پر پابندی عائد کر دی
لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے تمام صوبائی محکموں کو 25 مئی کے بعد سپلمنٹری گرانٹ جاری کر نے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ تاہم محکوں کو کہا گیا ہے کہ اپنے اگلے سال کے وہ تمام اخراجات جو لینا چاہتے ہیں اس کے لئے اپنی ایس این ای 25 مئی تک بھجوا دیں اس کے بعد آنے والی ایس این ای کو بجٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت نگران حکومت قائم ہے اور محکموں نے کروڑوں روپے کی سپلمنٹری گرانٹ کے لئے کیس بھجوانے شروع کر دئیے ہیں تاکہ نگران سیٹ اپ میں وہ اس رقم کو حاصل کر کے اپنی مرضی سے خرچ کر سکیں جس پر محکمہ خزانہ پنجاب نے پابندی عائد کر دی ہے 25 مئی کے بعد کسی سرکاری محکمے کو سپلمنٹر ی گرانٹ جاری نہیں ہو گی۔