• news

مسلم لیگ ن نے عرفان اللہ مروت کو سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا

کراچی (وقت نیوز) مسلم لیگ (ن) نے عرفان اللہ مروت کو سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا۔ ایم کیو ایم حکومت میں شامل ہوئی تو عرفان اللہ مروت قائد حزب اختلاف بن جائیں گے۔ عرفان اللہ مروت نے تحریک انصاف، فنکشنل لیگ اور دیگر سے رابطے کئے ہیں۔ سندھ اسمبلی میں مشترکہ گروپ تشکیل دے کر کام کرنے کی پیشکش کی ہے۔ حزب اختلاف کی تمام جماعتوں کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن