بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کیلئے حکومت سازی کا مسئلہ الجھ گیا
لاہور(نوائے وقت نیوز) مسلم لیگ ن کے ذرائع نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کیلئے بلوچستان میں حکومت سازی کا معاملہ گھمبیر ہوگیا ہے اور پارٹی رہنماءثنا اللہ زہری وزارت اعلیٰ سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کی قیادت وزارت اعلیٰ کیلئے چنگیز خان مری کو نامزد کرناچاہتی ہے۔ نواز شریف نے ثناءاللہ زہری اور چنگیز خان کو مشاورت کیلئے لاہور میں روک لیا ہے۔ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی اور بلوچ قومیت پرست جماعتیں چنگیز خان کے نام پر متفق ہیں۔ نواز شریف ثناءاللہ کو صوبے کے وسیع تر مفاد کیلئے قائل کرنے کی کوششیں کرینگے۔