کوتاہیوں کا احساس ہے، نئے عزم سے پارٹی کو فعال کرینگے:وٹو
لاہور (آئی اےن پی) منظور وٹو نے کہاہے کہ انتخابی رنجشیں اور جذباتی نعرے بازی الےکشن کے بعد بھلا دینی چاہئےں‘ ہم اپنی غلطیوں اور تجربات سے سبق سیکھتے ہیں ، ہمیں بھی اپنی کوتاہیوں کا احساس ہے اور اصلاح کا موقع ملا ہے‘ ہم نئے عزم سے پارٹی کو ازسرنو فعال کرینگے اور عوامی خدمت کا تسلسل برقرار رہے گا‘عمران خان قومی لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں ۔ شوکت خانم ہسپتال میں تحریک انصاف عمران خان کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں یہ بات کہی۔